پاکستان ازبکستان بزنس فورم کے انعقاد پر وزیراعظم شہبازشریف نےخطاب میں کہا پاکستان کے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان ازبکستان میں پلانٹس لگانےکےخواہاں ہیں،ٹیکسٹائل پلانٹس سے دونوں ملکوں کو معاشی فائدہ ہوگا،ازبک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کامحفوظ اورپُرکشش ماحول فراہم کریں گے،،3 ارب 40کروڑ ڈالر کے سمجھوتوں پر عملدرآمد اہم پیشرفت ہے
وزیراعظم شہباز شریف نےکہااقتصادی تعلقات اورتجارتی روابط میں اضافہ خوش آئند ہے،گزشتہ بزنس فورم کی بدولت باہمی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا،گزشتہ ایک سال میں 450 ملین ڈالرکی تجارتی سرگرمیاں ہوئیں،سرمایہ کاری کےفروغ کیلئےبزنس فورم ایک مؤثرپلیٹ فارم ہے،دونوں ملکوں میں باہمی تجارت کےمزید فروغ کی صلاحیت موجود ہے،باہمی تجارت کا حجم 2 ارب ڈالرتک لےجانےپراتفاق ہوا، سائنس وٹیکنالوجی،توانائی ،زراعت میں تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا۔
صدر ازبکستان نےکہادونوں ممالک میں تجارتی تعاون کو وسعت دیں گے،صحت کے شعبےمیں بھرپور تعاون کیلئے تیار ہیں،پاکستانی تاجروں کو 10سال کیلئے ٹیکس سے استثنیٰ دیں گے،ازبکستان میں کاروبار کیلئے ماحول سازگار ہے،ٹیکسٹائل میں پاکستانی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کریں گے، معاہدوں پر عملدرآمد سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
ازبک صدرشوکت مرزیایوف کےدورہ پاکستان کامشترکہ اعلامیہ جاری
اس سےقبل ازبک صدرشوکت مرزیایوف کےدورہ پاکستان کامشترکہ اعلامیہ جاری کیاگیا،مشترکہ اعلامیے کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف اورازبک صدر کے درمیان جامع اور تفصیلی مذاکرات ہوئے،ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
اعلامیےکےمطابق ثقافتی،تعلیمی اورعوامی روابط مضبوط بنانےکافیصلہ کیاگیا،دفاعی تعاون، مشترکہ مشقوں اور تربیت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا،دونوں ممالک کا خودمختاری،علاقائی سالمیت اورباہمی مفادات کےتحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا،بین الپارلیمانی تعاون مزیدمضبوط بنانے پر زوردیا گیا،طے پایا تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، زراعت اور آئی ٹی میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
ازبکستان، افغانستان،پاکستان ریلوے منصوبےکی جلد تکمیل کے ساتھ ساتھ دہشتگردی، انتہاپسندی اور منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر زور دیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے دورے کی دعوت قبول بھی کرلی ہے۔




















