وزیراعظم شہبازشریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سےملاقات کا فیصلہ کرلیا،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کو باضابطہ آگاہ کردیا۔
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سما سےگفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سےآئندہ ہفتہ ملاقات کریں گے،کہا رانا ثنااللہ نے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات طے ہونے میں کلیدی کردارادا کیا،وزیراعظم نےجذبہ خیر سگالی کے تحت اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
طارق فضل چوہدری نےکہاباربار بات ہورہی تھی کہ مذاکرات کیسے شروع ہوں گے،وزیراعظم نےایک اچھا قدم اٹھایا ہے،یہ ملاقات سے مذاکرات کا راستہ کھلے گا،ملاقات میں اپوزیشن کے تحفظات اورگلےشکووں پر بھی بات ہوگی،پارلیمان کی کارروائی چلانے اور دیگر معاملات پر ایک مشترکہ لائحہ عمل بنایا جائے گا۔





















