پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے مایہ ناز فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کر لیا۔
ذرائع کےمطابق لاہورقلندرز نےبنگلادیشی فاسٹ بولر کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپےمیں سائن کیا ہے، لاہور قلندرز نےمستفیض الرحمان کو ڈائریکٹ سائننگ کے تحت منتخب کیا ہے۔
خیال رہے کہ بنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان اپنی شاندار سلوور بالنگ اور ڈیٹھ اوورز میں مؤثر کارکردگی کے باعث دنیا بھرمیں شہرت رکھتے ہیں۔




















