انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔
پاکستان کے صائم ایوب دوبارہ نمبرون ٹی ٹوینٹی آل راؤنڈر بن گئے ۔ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد صائم ایوب نے ایک درجہ بہتری کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ انہوں نے زمبابوے کے سکندررضا سے ٹاپ پوزیشن چھینی۔
ٹی ٹوینٹی بولرزمیں ابراراحمد دو درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبرپرآگئے ۔ محمدنواز کی رینکنگ میں 8 درجے بہتری آئی ۔ وہ ساتویں نمبرپرہیں۔ بیٹرز میں سلمان آغا بارہ درجے بہتری کے ساتھ انتیسویں نمبرپرآگئے۔





















