پاکستان میں اسمارٹ میٹرز یعنی بجلی کے ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر پر کام جاری ہے،سولہ لاکھ سے زیادہ روایتی میٹرز کو اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل کر دیا گیا۔
حکام پاورڈویژن کےمطابق بجلی چوری،لائن لاسزاورغلط ریڈنگ کاخاتمہ ہونے سےسالانہ ڈیڑھ سو ارب روپے کی بچت ہوگی،بجلی چوری، غلط ریڈنگ کا خاتمہ، سالانہ اربوں کے نقصانات روکنے میں مدد ملے گی
حکام پاورڈویژن کےمطابق باقی 3 کروڑ 31 لاکھ میٹرز کو اے ایم آئی ا سمارٹ سسٹم پر منتقل کرنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے،ڈسکوز میں عالمی بینک کی معاونت سے چل رہا ہے۔
دستاویز کےمطابق اسلام آباد ریجن میں سب سے زیادہ 11 لاکھ سے زائد ایڈوانس میٹرز نصب کر دیئے گئے، گوجرانوالہ الیکٹرک میں ایک لاکھ 74 ہزار،لاہور الیکٹرک میں ایک لاکھ سے زائد جدید میٹرز نصب کیے گئے، ملتان ریجن میں 94 ہزار 597، فیصل آباد میں 24 ہزار سے زائد جدید میٹرز نصب کیے گئے،جبکہ حیدر آباد میں 16 ہزار، سکھر ریجن میں 15 ہزار سے زائد اے ایم آئی میٹرز کی تنصیب کی گئی۔




















