آج مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 14 ہزار 8 سو روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 14800روپے بڑھکر 529162 روپے ہو گئے،دس گرام سونے کے بھائو 12689روپے بڑھکر 453671 روپے ہوگئے، پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا دو روز میں 38800 روپے مہنگا ہوگیا۔
آج چاندی کی فی تولہ قیمت 109 روپے بڑھکر 9255 روپے ہو گئی،دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا ایک بار پھر 5 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگیا،آج فی اونس سونا 148 ڈالر مہنگا ہوکر 5064 ڈالرکا ہو گیا،عالمی منڈی میں فی اونس سونا دو روز میں 388 ڈالر مہنگا ہوا۔




















