پی ایس ایل کے لیے 4 ٹیموں نے ریٹنشنز کا اعلان کردیا۔
کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں حسن علی کو ریٹین کیا۔ عباس آفریدی کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں ریٹین کیا گیا ۔ خوشدل شاہ اور سعد بیگ بھی کراچی کنگز کے ساتھ ہی وابستہ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان کو پلاٹینم میں ریٹین کیا۔ سلمان ارشاد اورآندرس گاؤس کو بھی ریٹین کیا گیا ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سعود شکیل کو ریلیز کردیا جبکہ ابرار احمد، عثمان طارق، حسن نواز اور شامل حسین کو ریٹین کیا گیا ہے۔
لاہور قلندرز نے 4 اہم کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان پی ایس ایل آکشن سے قبل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم کے مضبوط ڈھانچے اور تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے۔
لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، آل راؤنڈر سکندر رضا اور ابھرتے ہوئے نوجوان ٹیلنٹ محمد نعیم کو ریٹین کیا ہے۔ یہ فیصلہ اسکواڈ کے بنیادی کور کو مضبوط بناتا ہے اور فرنچائز کو آئندہ مرحلے کی ٹیم بلڈنگ کے لیے اعتماد فراہم کرتا ہے۔
لاہور پشاور زلمی نے بھی پاکستان سپر لیگ کیلیے ریٹنشن کا اعلان کردیا، کپتان بابراعظم کو پلاٹینم، صفیان مقیم کو ڈائمنڈ، عبدالصمد گولڈ اور علی رضا کو ایمرجنگ کیٹیگری میں برقرار رکھا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ہوگیا ۔ جو پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا واضح ثبوت ہے۔





















