پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا۔
پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں 149 فیصد اضافہ ہوگیا ۔ جو پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور برانڈ ویلیو کا واضح ثبوت ہے۔
لیگ کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں انٹرنیشنل میڈیا رائٹس میں ریکارڈ اضافہ پی ایس ایل پر عالمی اعتماد کا عکاس ہے ۔ پی ایس ایل دنیا کی صفِ اول کی لیگز میں اپنی جگہ مضبوط کررہی ہے۔





















