وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 فروری کو لبرٹی چوک میں جشنِ بسنت کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری آئیں اور لبرٹی چوک میں ہمارے ساتھ بسنت کا تہوار منائیں۔ کہا بسنت پنجاب کی ثقافت، خوشیوں اوررنگوں کا تہوار ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے بسنت کے حوالے سے گانا ’’گڈی لہور دی اڈی‘‘ بھی شیئر کیا۔
For Lahories and people of Punjab on the 7th of Feb, at the Liberty Chowk. Come and celebrate Basant with us 🩷💜💚 pic.twitter.com/mx510dpT0Q
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 3, 2026
قبل ازیں سینئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب نے موچی دروازہ لاہور کا دورہ کیا،دکانداروں سے بات چیت بھی کی، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے محفوظ بسنت منانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ تین روزہ بسنت کے دوران فری ٹرانسپورٹ سروس مہیاکی جائے گی،شہریوں کا فرض ہےوہ ایس او پیز پرعمل کرکے بسنت منائیں۔




















