رہنما تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے فیملی سے ملاقات میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت بہتر ہے۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پیغام سے کچھ تسلی تو ہو گئی مگر پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ بانی سے ملاقات کرائی جائے۔ کہا صاحب اقتدار حالات کی بہتری کیلئے بڑے دل کا مظاہرہ کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملاقاتوں کے معاملے پر سیاست نہ کی جائے، جتنا ملاقات کو روکیں گے اُتنے مسائل جنم لیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے پارٹی رہنماؤں کو بھی مشورہ دیا کہ عمران خان کی صحت کے معاملے کو سنجیدہ لیں اور ایک دوسرے کی باتوں کے جواب میں بیان بازی نہ کریں۔





















