لاہور کے تاریخی علاقے موچی گیٹ، اندرون لاہور میں بسنت میلے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، جہاں ایک قدیم حویلی کی چھت کا کرایہ ایک کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔
دو سو سالہ قدیم حویلی کےمالکان نےسماء نیوز سےگفتگوکرتےہوئےبتایا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے بسنت دیکھنے کےلیےحویلی کی چھت کے عوض ایک کروڑ روپےکی پیشکش کی، تاہم اہلِ خانہ نے یہ آفر قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
حویلی کےمالک ندیم ڈارکاکہنا تھا کہ اس تاریخی حویلی پرماضی میں روایتی بسنت منائی جاتی رہی ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اورسابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز بھی یہاں بسنت منا چکے ہیں۔
حویلی کے مالک کا کہنا ہےکہ اہلخانہ چاہتےہیں وہ خوداپنی چھت پربسنت منائیں،اپنی نئی نسل کوبسنت دکھاناچاہتےہیں،1کروڑ روپےکی آفرقبول نہیں کریں گے۔





















