پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے آل راؤنڈر عماد وسیم کے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے جمعہ کے روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستان کے لئے کھیلنا ایک خواب تھا جو سچ ثابت ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ راشد لطیف کا عماد وسیم کو ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مشورہ
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں محمد رضوان نے عماد وسیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ آپ کی ریٹائرمنٹ کے بارے میں سن کر حیرت ہوئی ‘‘۔
Surprised to hear about your retirement, @simadwasim, my brother. I firmly believe you still have many years left to excel in international cricket for Pakistan. Wishing you the best in every facet of life. Keep shining bright! 🙌❤️🤲 pic.twitter.com/nQ5Hrh1CUN
— Muhammad Rizwan (@iMRizwanPak) November 26, 2023
اپنے پیغام میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’’ میرے بھائی مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے آپ کے پاس ابھی کئی سال باقی ہیں۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ’’ زندگی کے ہر پہلو میں آپ کے لیے نیک خواہشات ، چمکتے رہیں‘‘۔