لاہور میں سموگ کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے آج اتوار کے روز لاہور کے مال روڈ پر ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
اسموگ تدارک مشن کے تحت آج لاہور شہر مکمل طور پر بند ہوگا،مال روڈ پر گاڑیوں کی نو انٹری ہوگی جبکہ شہر کی مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔
ڈپٹی کمشنر محکمہ صحت کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کروائیں گے، کھانے پینے کی اشیاء کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔
سٹی ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او ) مستنصر فیروز کا کہناہےکہ مال روڈ آج سہ پہر تین بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہے، صرف سائیکل سواراور پیدل شہری مال روڈ کو استعمال کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی طرف سےاسموگ کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا۔