عالمی جریدے دی ٹیلی گراف نے بھارتی حکومت کی سفارتکاری کو ناکام اور مودی حکومت کے معاشی و خارجہ سطح پر دعوؤں کو زمینی حقائق کے برعکس قرار دیا ہے۔
دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کےمطابق ناقص حکمت عملی اورناکام خارجہ پالیسی کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے علاقائی تسلط کےدعوےکھوکھلےثابت ہورہے ہیں،بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور پابندیوں کے دباؤ نے مودی حکومت کوامریکا کے سامنے جھکنے پر مجبور کردیا,بھارت پر عائد بھاری ٹیرف اور امریکی امیگریشن قوانین میں سختی مودی کے لیے بڑا دھچکا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق روس اور یوکرین جنگ میں پھنسے سیکڑوں بھارتی شہریوں کی مدد میں ناکامی بھی مودی حکومت کی سفارتی کمزوری ہے۔ ایران نے بھی گرفتار بھارتی بحری عملے تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔
بھارت نےامریکی دباؤ پر ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ بھی ختم کردیا ہے،ناکام معاشی پالیسیوں کے باعث چین کے ساتھ بھارت کا تجارتی خسارہ ایک سو سولہ ارب ڈالر سے بڑھ گیا،عالمی جریدے نے یورپ سے متعلق بھارتی قیادت کے دوغلے مؤقف اور متضاد بیانات کو بھی بے نقاب کیا ہے۔





















