حکومت نے چاول کی برآمدات کے لئے کم ازکم ایکسپورٹ پرائس مقرر کردی۔ ماہرین کے مطابق چاول کی گرتی برآمدات مزید مشکلات کا شکار ہونے کا خطرہ ہے۔
رائسں ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت نے چاول کی ایم اے پی انٹرنیشنل مارکیٹ کے موجودہ ریٹس سے بھی زیادہ مقرر کردی۔ ایف بی آر کی ویلیو ایشن کو مسترد کرتے ہیں۔وزارت تجارت سے اس معاملے پر رابطہ کرلیا ہے، کل اہم اجلاس متوقع ہے۔
انٹرنیشنل مارکیٹ میں چاول کا ریٹ 375 سے 380 ڈالر فی ٹن ہے۔ ٹڈاپ نے چاول کی کم از کم ایکسپورٹ قیمت 425 ڈالر فی ٹن مقرر کی ہے۔ گزشتہ مالی سال چاول کی برآمدات ریکارڈ 3.5 ارب ڈالر ہوئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق رواں مالی سال چاول کی برامدات بمشکل دو ارب ڈالر تک پہنچیں گی۔





















