فیصل آباد میں منکی پاکس کےکیسزمیں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران مزید دو افراد میں علامات ظاہر ہونے کے بعد انہیں آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔
فیصل آباد میں منکی پاکس کاخطرہ بڑھتا جا رہا ہے،جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید دو مشتبہ مریضوں کو میڈیکل ایمرجنسی سے آئسولیشن وارڈ میں داخل کیا گیا،اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ مریضوں میں ایک گھریلو خاتون جبکہ دوسرا فیکٹری ملازم شامل ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں اب تک منکی پاکس کے مجموعی طور پر 18 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں سے دورانِ علاج ایک مریض دم توڑ چکا ہے جبکہ دیگر مریضوں کا علاج جاری ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر معمولی بخار، جسم پر دانے یا دیگر مشتبہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا اسپتال سے رجوع کریں۔





















