ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نےکہا پاکستان غزہ بورڈ آف پیس میں خلوص نیت سےشامل ہوا، پاکستان سمیت 7 دیگراہم مسلم ممالک نےبورڈ آف پیس میں شمولیت اختیارکی،بورڈ آف پیس کے ذریعے پاکستان فلسطین میں امن کاخواہاں ہے،پاکستان غزہ کی تعمیر نو اوربہتری کےلیےبورڈ آف پیس کا حصہ بنا،بورڈ آف پیس سےمتعلق ابراہیم اکارڈ کے الزامات بے بنیاد ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ طاہرحسین اندرابی نےکہابورڈ آف پیس کےفریم ورک پرعملدرآمد کےلیے پاکستان پُرامید ہے،پاکستان 1967کی سرحدوں کےمطابق آزادفلسطینی ریاست کاحامی ہے، آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس الشریف ہونا چاہیے۔
ترجمان دفترخارجہ نےکہادہشتگردی کےحالیہ واقعات میں ملوث دہشتگردافغان شہری نکلتےہیں،افغانستان سے آنے والی دہشت گردی کا سلسلہ بند ہونا چاہیے،طالبان حکومت کے دعوؤں کےبرعکس،افغان شہری پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہیں،پاکستان کے پاس قابل اعتماد شواہد موجود ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزیدکہا افغان سرزمین کوپاکستان کےخلاف دہشت گردحملوں کی منصوبہ بندی کیلئےاستعمال کیاجارہا ہے،یہ صورتحال پاکستان کی سلامتی اوراستحکام کے لیےسنجیدہ تشویش کا باعث ہے، ان تمام مشکلات کے باوجود سفارتی روابط برقرار ہیں۔
ڈی آئی خان حملےمیں افغان حملہ آورکی شمولیت ایک پیٹرن ہے،اصل میں افغان شہری پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں،ڈی آئی خان حملےکا معاملہ دوطرفہ اور دیگر پلیٹ فارمز پر اٹھایا گیا ہے۔





















