وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس عائد کرنے کی توثیق کر دی۔ جس سے سالانہ 300 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے اور مختلف سیکٹرز کے لیے نئے قواعد نافذ ہوں گے۔
وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس عائد کرنے کے فیصلے کی توثیق کی ہے جس کے تحت ٹیکس سال 2022 کیلئے دفعہ 4 سی کے تحت سپر ٹیکس کی شرح 10 فیصد ہوگی۔
ایف بی آر کے مطابق اس اقدام سے تقریباً 300 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔ عدالت نے ہدایت کی کہ تیل اور گیس تلاش کرنے والی پیٹرولیم کمپنیوں کو نئے نوٹس جاری کیے جائیں جبکہ بینکنگ کمپنیوں پر سپر ٹیکس سال 2023 اور اس کے بعد کے سالوں کیلئے قابل اطلاق ہوگا۔





















