بھارت میں طیارہ حادثے میں نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت تمام افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے نائب وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس پارٹی کے رہنما اجیت پوار کا طیارہ بارامتی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں ان کی موت ہوگئی۔ اس حادثے میں طیارے کے دو پائلٹ اور اجیت پوار کے دو سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
بھارت کے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے مطابق، ممبئی سے بارامتی جانے والے چارٹر طیارے پر سوار پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اجیت پوار بارامتی جا رہے تھے تاکہ ضلعی انتخابات سے پہلے چار عوامی اجتماعات سے خطاب کر سکیں۔
حادثے کے بعد طیارہ مکمل طور پر جل گیا اور ملبہ ہر طرف بکھر گیا۔ ابتدائی تصاویر اور ویڈیوز میں شدید آگ اور دھواں نظر آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ رن وے 11 کے نزدیک لینڈنگ کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک حادثہ پیش آیا اور طیارے نے فوری طور پر آگ پکڑ لی۔
اجیت پوارشرد پوار پاور کے بڑے بھائی اننت راؤ کے بیٹے تھے۔ انہوں نے مہاراشٹرا کے کوآپریٹو سیکٹر میں مضبوط گرفت حاصل کی اور اپنی سیاسی شناخت قائم کی۔ اجیت پوار مہاراشٹرا کے سیاسی طور پر با اثر خاندان سے تعلق رکھتے تھے، جو کاشتکاری اور کوآپریٹو سیکٹر سے منسلک رہا۔
VIDEO | Visuals from the accident site. Maharashtra Deputy CM Ajit Pawar and five others were killed after an aircraft crash in Pune district.
— Press Trust of India (@PTI_News) January 28, 2026
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/dv5TRAShcC)#AjitPawar pic.twitter.com/dsY3Qo4fgX





















