اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ہم غزہ میں فلسطینی ریاست قائم نہیں ہونے دیں گے۔
نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا قطری یا ترکیہ کی فوج کو غزہ میں داخل نہیں ہوں گے۔ آسان یا مشکل طریقے سے، حماس کو غیرمسلح کریں گے۔ حماس کے حوالے سے صدر ٹرمپ کے ساتھ رابطہ کررہے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کیا ہے اگر اس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اس کی سنگین غلطی ہوگی۔ ایران کو بھرپور طاقت سے جواب دیں گے جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔






















