انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر 3 پیسے سستا ہو کر 279 روپے 82 پیسے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں ای کیپ کے مطابق ڈالر 6 پیسے سستا ہو کر 280 روپے 90 پیسے پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق زرمبادلہ کی طلب و رسد میں بہتری کے باعث ڈالر کی قدر میں استحکام کا رجحان برقرار ہے۔



















