چین کے صوبے گانسو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے باعث کسی جانی نقصان یا تباہی کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آئیں۔
زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی، لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے، مقامی حکام صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





















