امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں فیڈرل ایجنٹ کی گولی سےہلاک ہونے والےشخص کی شناخت 37 سالہ الیکس جیفری پریٹی کےنام سے ہوئی ہےجو کہ امریکی شہری اور آئی سی یو نرس تھا،مقتول الیکس جیفری پریٹی انتہائی زخمی امریکی فوجیوں کی دیکھ بھال کیا کرتا تھا۔
واقعے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،اس سے قبل بھی 7 جنوری کو بھی منیا پولس میں امیگریشن ایجنٹ کی فائرنگ سے ایک خاتون شہری ہلاک ہو گئی تھی۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا منی سوٹا فائرنگ کے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آئی سی ای اہلکار کی فائرنگ سے مرنیوالےشخص کی گن لوڈ تھی،مقامی پولیس کہاں تھی،انہیں امیگریشن ایجنٹ کی حفاظت کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟میئر اور گورنر نے پولیس کوامیگریشن ایجنٹ کی مدد سے روکا،
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےمزید کہا پولیس نے اپنا کام نہیں کیا،آئی سی آئی افسران کو اپنی حفاظت خود کرنا پڑی،میئر اور گورنر منی سوٹا لوگوں کو بغاوت بھڑکا رہے ہیں،ٹرمپ نے منی سوٹا میں مرنیوالے شخص کی گن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔





















