امریکا کئی ریاستیں برفانی طوفان کی زد میں آگئیں،ٹیکساس اور اوکلاہوما میں شدید برفباری سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔
شدید برفباری سے دو درجن سے زائد ایئرپورٹس مکمل طور پر بند ہوگئے۔ ہزاروں پروازیں منسوخ ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ برفباری کے باعث اہم شاہراہیں آمدورفت کیلئے بند کرنی پڑیں۔
حکام نے ملک بھر میں پندرہ کروڑ سےزائد شہریوں کیلئے ونٹر اسٹارم کی وارننگ جاری کردی،متاثرہ ریاستوں میں شہریوں نے ضرورت کی اشیا ذخیرہ کرنا شروع کردیا۔ مارکیٹوں میں ضرورت کی چیزوں کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔




















