ڈیرہ اسماعیل خان میں قریشی موڑ کے قریب شادی کی تقریب میں خودکش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں ۔
ذرائع کا کہناہے کہ خود کش دھماکہ امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر میں تقریب کے دوران ہوا۔
پولیس کے مطابق خود کش دھماکہ موسیقی کے پروگرام کے دوران ہوا جس میں 5 افراد کے جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
پولیس، ریسکیو اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔





















