نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی، شہری پہلی بار اپنے شناختی ڈیٹا کے استعمال پر خود نگرانی کر سکیں گے۔
نادرا نے شناختی کارڈ ڈیٹا کے تحفظ کیلئے نئی ڈیٹا مانیٹرنگ ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کے ذریعے شہری خود جان سکیں گے کہ ان کا شناختی ڈیٹا کہاں اور کس مقصد کیلئے استعمال ہوا۔ نادرا ایپ پر ڈیٹا ویری فکیشن کی مکمل تاریخ دستیاب ہوگی، جس میں یہ بھی واضح ہوگا کہ کس ادارے نے، کب اور کس نوعیت کی تصدیق کی۔
حکام کے مطابق اس اقدام سے شہریوں کے شناختی ڈیٹا کے غلط استعمال پر مؤثر چیک اینڈ بیلنس ممکن ہوگا جبکہ ڈیٹا لیک اور غیر قانونی تصدیق کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔ نادرا ایپ کے ذریعے پرائیویسی اور ڈیٹا سیکیورٹی میں اضافہ ہوگا اور سائبر کرائم و جعلی تصدیقی کیسز کی حوصلہ شکنی کی جا سکے گی۔






















