ٹریفک کا بہاو بہتر کرنے کیلئے لاہور میں خود کار ٹریفک سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، کیمرے ٹریفک کے حساب سے اشارہ کھولیں اور بند کریں گے ، تجرباتی طور پر بیس مقامات پر خودکار کیمرے لگانے شروع کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں ٹریفک سگنلزجدید وہیکل موومنٹ کنٹرول کےذریعے آپریٹ ہوں گے ، ٹریفک سگنلز پر کاؤنٹنگ سسٹم ختم کردیا گیا ، اب کیمرے طے کریں گے کہ کس سمت میں اشارہ کھلے گا ، خودکار نظام کے تحت شہریوں کو پیدل گذرنے کیلئے کمانڈ سسٹم پیلکن سگنلز لگاناشروع ہو گئے ہیں ۔
ٹیپا نے مرحلہ وار سگنلز کو اپ گریڈ کرنا شروع کردیا ہے، مال روڈ فیصل چوک کے بعد اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ پر پیلکن سگنلز نصب کردیا گیا ، سگنلزکو ڈبلیو ایم سی ایس کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے جدید کیمرے بھی لگا دیئے گئے ، کیمرا خود بخود ٹریفک کا بہاؤ دیکھ کر تین اطراف کی ٹریفک بند کریگا ، وی وی آئی پی موومنٹ کوجدید خودکار سسٹم سے کنٹرول کیا جائیگا ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا ہے کہ ابتدائی طورپر بیس مقامات پرجدید کیمرے لگائے جا رہے ہیں جس کی منظوری لی جاچکی ہے ۔






















