پاک فوج کے2 ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی پر بغاوت کا الزام ثابت ہونے پرکورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو12سال قید بامشقت کی سزا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنائی گئی، دونوں ریٹائرڈ افسران کا پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق عدالت نے دونوں افراد کو مناسب عدالتی عمل کے ذریعے مجرم قرار دیا، سزا کے مطابق 21 نومبر کو دونوں ریٹائرڈ افسران عادل فاروق راجہ اور حیدر رضا مہدی کے رینک ضبط کر لیے گئے۔