اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری، ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی 2 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا، عدالت نے دونوں کو دو دن میں متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا دیدیا۔ جسٹس اعظم خان نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 10،10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ایڈووکیٹ کامران مرتضیٰ ہادی علی چٹھہ اورایمان مزاری کی طرف سے عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے عہدے دار اور وکلاء کی بڑی تعداد عدالت میں موجود تھے۔
دوران سماعت وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ پہلی مرتبہ کسی خاتون نے رات احاطہ عدالت میں گزاری ہے، اگر کوئی پرانا مقدمہ تھا تو پہلے گرفتار کر لیتے، آپ ہائیکورٹ کےکسٹوڈین ہیں آپ نےیقینی بنانا ہےکہ یہاں سےکسی کو اٹھایا نہ جائے۔
جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ جوایف آئی آر سامنے ہے اس کی حد تک آڈر کر رہا ہوں، عدالت نے نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔






















