پی ڈی ایم اے کے مطابق آج سے 23 جنوری تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے۔
مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری و بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور،سرگودھا،گوجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور میں بھی بارشیں متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کردی، کہا مری میں ضلعی انتظامیہ و متعلقہ محکمے الرٹ رہیں، ایمرجنسی کنٹرول رومز میں عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔





















