چئیر مین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کے حوالے سے تمام تیاریاں رکوا دیں۔
ذرائع کےمطابق ٹیم منیجمنٹ کوآئندہ کےلائحہ عمل سےبعدمیں آگاہ کیاجائےگا،ذرائع کےمطابق ٹیم منیجمنٹ سےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عدم شرکت کی صورت میں متوازی پلان بھی طلب کرلیاگیا۔
بنگلا دیش کےٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیےبھارت نہ جانے کےفیصلےپرپاکستان نےمکمل اسپورٹ کی یقین دہانی کرا رکھی ہے،پاکستان نےبنگلا دیش کےسیکورٹی کےتحفظات کو معقول اور درست قراردیا ہے۔
بنگلہ دیش کا ایشو حل نہ ہونےکی صورت میں پاکستان نےورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلہ پرغورکرنےکا کہا ہوا ہے۔





















