پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے خسارے میں چلا گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس سے نیگیٹو ہوگیا، دسمبر میں پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ میں 24 کروڑ 40 لاکھ ڈالر خسارہ ہوا۔ نومبر میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 10کروڑڈالرسرپلس رہا تھا۔
رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 17 کروڑ ڈالر تک جا پہنچا۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ ایک ارب ڈالر سرپلس رہا تھا۔ معاشی ماہرین کے مطابق درآمدات بڑھنے اور برآمدات نہ بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں گیا۔





















