افغان مارکیٹ کی بندش کے باوجود پاکستانی کینو کی برآمدات تیزی سے جاری ہیں اور ملک کو خاطر خواہ زرمبادلہ حاصل ہو رہا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق گزشتہ 45دن کے دوران کینو کی برآمدات سے تقریباً 4 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا،دسمبر اور جنوری کے پہلے پندرہ دن کے دوران کینو کی برآمدات کی رفتار برقرار رہی۔
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں کینو کی برآمدات میں نمایاں استحکام دیکھنے میں آیا، جبکہ وزارت تجارت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی بروقت حکمت عملی سے برآمدکنندگان کو بڑا ریلیف فراہم کیا گیا۔
اعلامیے کےمطابق متبادل عالمی منڈیوں کی جانب کینو کی کنسائنمنٹس کی فوری منتقلی کو یقینی بنایا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے,مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا نئی اہم منڈیاں بن کر سامنے آئیں ۔





















