امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے کے مشن کی جانب ایک اور اہم قدم بڑھا دیا ہے۔
ناسا کےخلائی مشن آرٹیمس ٹو کا راکٹ لانچنگ پیڈ تک پہنچا دیاگیا ہے،جبکہ یہ تاریخی مشن 6 فروری کو روانہ ہوگا،اس مشن میں چارخلا باز شامل ہوں گےجوچاند کےگردچکر لگانے کے بعد بحفاظت زمین پر واپس آئیں گے،آرٹیمس ٹو مشن کا دورانیہ دس دن ہوگا اور یہ مستقبل کے چاند مشنز کے لیے ایک اہم آزمائشی مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ناسا حکام کاکہنا ہےکہ آرٹیمس ٹو کے بعد آنےوالےمشن میں خلابازوں کو چاند پراتارنے کی کوشش کی جائے گی،جو انسان کے لیے چاند پر واپسی کا تاریخی لمحہ ہوگا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل 14 دسمبر 1972 کو انسان نے آخری بارچاند پرقدم رکھا تھا۔ ناسا کا آرٹیمس پروگرام خلا کی تحقیق میں ایک نئے دور کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے۔





















