گرین لینڈ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات کے خلاف ڈنمارک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔
دارالحکومت کوپن ہیگن میں امریکی سفارتخانے کے باہرشدید احتجاج کیاگیا،جہاں مظاہرین نےصدر ٹرمپ کے گرین لینڈ سے متعلق بیانات کی سخت مذمت کی،مظاہرین نے“گرین لینڈ برائے فروخت نہیں” کے نعرے لگائے اورواضح کیا کہ گرین لینڈ ڈنمارک کاحصہ ہے اور رہےگا،اسی طرح گرین لینڈمیں بھی شہریوں نے امریکی صدر کےخلاف ریلی نکالی اور کسی بھی قسم کی امریکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔
دوسری جانب نیٹو افواج کی مشقوں کے لیے فرانس،جرمنی، برطانیہ اوردیگر یورپی ممالک کے دستے گرین لینڈ پہنچ گئے ہیں،جس سے خطے میں سیکیورٹی صورتحال پر عالمی توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔
برطانوی وزیراعظم اورفرانسیسی صدر نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہےکہ گرین لینڈ ڈنمارک کا حصہ ہے اور اس کی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین لینڈ کی حمایت کرنے پر آٹھ یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس پر یورپی حلقوں میں شدید ردِعمل سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔





















