کوہاٹ کے قریب فتح جنگ روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیوحکام کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں 22 سالہ عامر خان، 26 سالہ رحمان اور ایک نامعلوم شخص شامل ہیں،حادثےکی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کردیا گیا۔
ایک زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا،تمام افراد کا تعلق کرک سےبتایا جارہا ہے،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔






















