امریکی صدر نے بورڈ آف پیس کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ مستقل رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کردی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مستقبل رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالردینے ہونگے،باقی ارکان کی مدت تین برس ہوگی،بورڈ اقوام متحدہ کی طرز پر امن کیلئے کردار ادا کرنےکا ذمہ دارہوگا،ڈونلڈ ٹرمپ خود چیئرمین ہونگے اور انہیں ویٹو پاور بھی حاصل ہوگی۔
امریکی صدر نے ابتدائی ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا،امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو،ٹرمپ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف،انکےداماد جیرڈکشنرسابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر،ورلڈ بینک کےصدر اجے بنگا ارب پتی سرمایہ کاررابرٹ گبریل اورمارک رووان شامل ہیں،وائٹ ہاؤس نے ترکیہ۔ مصر اورارجنٹینا کے صدور کو بھی بورڈ میں شمولیت کی دعوت دی۔





















