صدر آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کراچی کے شاپنگ پلازہ میں آگ لگنے سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نےآتشزدگی کے واقعےمیں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سےتعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئےدعا کی،انکا کہنا تھا کہ متاثرین کے غم میں برابر کےشریک ہیں،متعلقہ ادارے لوگوں کے جان ومال کی حفاظت کیلئےتمام اقدامات کریں،متاثرہ تاجروں اوردیگر افرادکو ہر ممکن امداد فراہم کی جائے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہناتھا ہماری ہمدردیاں آتشزدگی سے جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنے والوں کے ساتھ ہیں ۔






















