امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران میں قیادت کی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ایران میں نئی قیادت تلاش کی جائے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خامنائی اپنے ملک کی تباہی کے ذمہ دار ہیں،خامنائی ایران کو تشدد اورجبر کےذریعے کنٹرول کر رہے ہیں، جس کے باعث ایرانی عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
امریکی صدر نےمزید کہا کہ آیت اللہ خامنائی کو ان کی طرح ملک چلانا چاہیے تھا تاکہ ایران ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا،موجودہ ایرانی قیادت کی پالیسیاں نہ صرف ملک بلکہ خطے کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو رہی ہیں۔
امریکی صدر کے بیان پر ایرانی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔





















