لاہور کے علاقے کاہنہ میں تہرے قتل کی دل دہلا دینےوالی واردات پیش آئی ہے،جہاں نامعلوم ملزمان نے ایک باپ کو اس کے دو بیٹوں سمیت بے دردی سے قتل کردیا۔
پولیس کےمطابق لاشیں لاہورکی نجی سوسائٹی میں واقع گھرسےبرآمد ہوئیں،مقتولین کو تیزدھار آلے سے قتل کیاگیا،لاشیں رسی سےبندھی ہوئی تھیں،مقتول باپ کی شناخت تراسی سال کےنعمان کےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق تینوں کاتعلق سرگودھا سےتھا،تاحال ورثاکی جانب سےکوئی بھی لاشیں وصول کرنے نہیں آیا،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےلیےجناح اسپتال لاہور کےمردہ خانےمنتقل کردیاگیا ہے،پولیس کاکہنا ہےکہ قتل کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں،جبکہ قاتلوں کی گرفتاری کے لئےواقعے کے تمام پہلوؤں سےتحقیقات جاری ہیں۔





















