الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات میں 4 سطحی مانیٹرنگ کنٹرول روم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعہ کو الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز (آر ایم سیز) کیلئے ایک روزہ آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر میں منعقدہ تربیتی ورکشاپ میں تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کی بطور آر ایم سیز ٹریننگ کرائی گئی۔
الیکشن کمیشن نے تمام 32 ریجنل الیکشن کمشنرز کو عام انتخابات 2024ء کیلئے ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز تعینات کیا ہوا ہے، 2 ماہ قبل بھی تمام آر ایم سی کی دو روزہ ٹریننگ الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوچکی ہے۔
تمام ریجنل کوآرڈینیٹرز آنی والے عام انتخابات میں اپنے اپنے ڈویژن کی سطح پر مؤثر اور جامع مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں گے اور مزید اپنے متعلقہ اضلاع کی مانیٹرنگ ٹیموں کی رہنمائی اور نگرانی بھی کریں گے۔
ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ فریم ورک اور صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بنائے جانیوالے مانیٹرنگ رومز کے حوالے سے تربیت دی گئی۔
ریجنل مانیٹرنگ کوآرڈینیٹرز/ریجنل الیکشن کمشنرز اس ٹریننگ کے بعد اپنے متعلقہ ڈویژنوں میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران اور مانیٹرنگ ٹیموں کو ٹریننگ بھی دیں گے۔ انتخابات میں الیکشن کمیشن کی طرف سے 4 سطحی مانیٹرنگ کنٹرول روم بنائے جائیں گے، سینٹرل مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر اسلام آباد کی زیرِ نگرانی صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول رومز کام کریں گے۔
انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سینٹرل مانیٹرنگ کنٹرول سینٹر اسلام آباد کی زیرِ نگرانی صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کنٹرول رومز کام کریں گے، انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر موقع پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔