غزہ میں ایک بارپھر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کر کےسفاکیت کی انتہا کر دی۔اسرائیلی جنگی طیاروں نے دیرالبلح پرخوفناک فضائی حملے کیے،جن کے نتیجے میں حماس کے ایک کمانڈر سمیت کم از کم دس فلسطینی شہید ہو گئے۔
ذرائع کےمطابق شہداء میں القدس بریگیڈز کے کمانڈر اشرف الخطیب بھی شامل ہیں،جن کی شہادت کو فلسطینی مزاحمتی حلقوں میں ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے،بمباری کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
حماس نےاسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قراردیا ہے،حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی کارروائیاں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے کا باعث بن رہی ہیں اور ان کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔
دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےسوشل میڈیا پرجاری اپنے پیغام میں اعلان کیا ہےکہ غزہ کے لیے بورڈ آف پیس تشکیل دےدیا گیا ہے،جس کے اراکین کا اعلان جلد کیا جائے گا،مصر،ترکیہ اور قطر کی حمایت سے حماس کے ساتھ ایک جامع غیر عسکری معاہدہ طے پائےگا، جس کے تحت ہتھیار واپس لیے جائیں گے اور تمام سرنگیں تباہ کی جائیں گی۔
صدر ٹرمپ کےمطابق مجوزہ معاہدے کے تحت ہتھیارواپس لیےجائیں گے اورغزہ میں موجود تمام سرنگیں تباہ کی جائیں گی،تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کی جا سکے۔





















