قومی اسمبلی میں چھ ماہ سے خالی قائد حزب اختلاف کی نشست پر بالا آخر تقرری کردی گئی،اسپیکر ایاز صادق نے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔
اپوزیشن لیڈرکی تقرری کا نوٹیفکیشن اپوزیشن ارکان کےحوالےکردیا گیا،اسپیکر ایازصادق نےنوٹیفکیشن اپنے چیمبرمیں اپوزیشن ارکان کے حوالےکیا،اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے نوٹیفکیشن پر آج 16 جنوری کی تاریخ درج ہے، رولز آف بزنس 39 کے تحت اپوزیشن لیڈر کی تقرری عمل میں لائی گئی
اسپیکر سےملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہامحمود اچکزئی متفقہ امیدوار تھے،آج نوٹیفیکیشن ہوگیا ہے،7 اگست سے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا،ہم نے اپوزیشن لیڈر کو ہٹائے جانے کیخلاف کیس کررکھا تھا۔
بیرسٹر گوہر نےمزیدکہا نئی شروعات ہیں اللہ کرے آگے بھی بہتر ہو،محمود خان اچکزئی پر تمام اپوزیشن جماعتوں نے اعتماد کا اظہارکیا،سینیٹ چئیرمین سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ بھی نوٹیفکیشن جاری کردیں،8 اگست سے سینٹ میں نجہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہے،قائمہ کمیٹیوں سے الگ ہونا علیحدہ معاملہ تھا،یہ سیاسی فیصلہ تھا،قائمہ کمیٹیاں الگ معاملہ ہے اور اپوزیشن لیڈر کی تقرری الگ۔






















