امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کی معروف اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچادو سے ملاقات کو اپنے لیے ایک بڑا اعزاز قرار دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ماریا مچادو ایک شاندار اور باہمت خاتون ہیں جنہوں نے اپنی جدوجہد کے دوران بے شمار مشکلات اور آزمائشیں برداشت کیں۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ملاقات کےدوران ماریا کورینا مچادو نے ان کے کام کے اعتراف میں اپنا نوبل امن انعام پیش کیا، جسے انہوں نے باہمی احترام اور خیرسگالی کا نہایت خوبصورت اظہار قرار دیا۔
صدرٹرمپ نےاس موقع پرماریا مچادو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات عالمی سطح پر امن، جمہوریت اور انسانی حقوق کے فروغ کے لیے حوصلہ افزا ہیں۔
واضح رہے کہ اس وقت نائب صدر ڈیلسی روڈریگز کی قیادت میں عبوری انتظامیہ وینزویلا کی قیادت کر رہی ہے۔ روڈریگز کو سپریم کورٹ کی جانب سے اس عہدے کیلئے نامزد کیا گیا ہے





















