گھر میں چوری کی واردات پنجاب میں سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم قرار دیدیا گیا ، 67 ہزار سے زائد گھروں میں ہونے والی چوری کی وارداتوں کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا ۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق پنجاب بھر میں منظم جرائم میں گھروں میں چوری کی واردات سب سے زیادہ رپورٹ ہونے والا جرم رہی ، صوبہ میں 2025 کے دوران چوری کی 67 ہزار 381 وارداتیں ہوئیں ، ایک دن میں اوسطا 185 سے زائد گھروں میں چوری ہوتی رہی ، لاہور میں گزشتہ سال کے دوران 22 ہزار 584 چوری کی وارداتیں ہوئیں ۔
ملتان میں 4957 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ، فیصل آباد میں سال بھر کےدوران 4881 گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئیں ۔ پولیس حکم کے مطابق گھروں میں چوری کی سب سے زیادہ وارداتیں موسم گرما میں ہوئیں ، روک تھام کیلئے سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کی گرفتاری سمیت دیگراقدامات کیےجارہےہیں ۔






















