لاہور میں اسٹیج اداکار قیصر پیا کا موبائل فون چور لے کر فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق نو سرباز قیصر پیا کا قیمتی موبائل گاڑی سے لے کر فرار ہوگئے۔ گارڈن ٹاؤن پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق سگنل پر گاڑی رکی اور نو سرباز نے گاڑی کو ہاتھ مارا جس کے بعد جھگڑا شروع کر دیا۔ اسی دوران دوسرا نو سرباز گاڑی کی دوسری سائیڈ سے قیمتی موبائل لے گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔





















