پاکستانی طیاروں اور پی آئی اے پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے ہیںیورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی ٹیم 26نومبر کوکراچی پہنچے گی۔
ترجمان سی اے اےکے مطابق ایاسا سول ایوی ایشن کے اہم شعبہ جات کی مکمل جانچ پڑتال کرے گا ایاسا کی ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی کے لائسنسنگ،فلائٹ سیفٹی ،فلائٹ اسٹینڈرڈ،ایئر وردننس،ایئر ٹرانسپورٹ سمیت دیگر اہم شعبوں کا اسسمنٹ (جانچ پڑتال)کرے گی۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کی یورپی سیفٹی ایجنسی ایاسا کی اسسمنٹ (جانچ پڑتال)سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہے،یورپی سیفٹی ایجنسی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے بعد پی آئی اے کے سیفٹی مینجمنٹ سسٹم، فلائٹ اسٹینڈرڈ، شعبہ انجینئرنگ سمیت دیگر اہم شعبوں کا بھی اسسمنٹ (جانچ پڑتال)کرےگی۔
پی آئی اے ذرائع کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کے کامیاب اسسمنٹ (جانچ پڑتال)کے بعد پاکستانی ایئرلائن ، پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازیں بحالی کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ جولائی2020ء سے پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئرلائنز کی پروازوں پر یورپی اور برطانیہ پر پابندی ہےپی آئی اے کا کہنا ہے کہ ایاسا کے اسسمنٹ (جانچ پڑتال)سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل ہیں پی آئی اے ایاسا کی جانب سے کسی بھی اسسمنٹ (جانچ پڑتال)کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔