پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان جاری ہے، ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 59 ہزار 86 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان جمعہ کو بھی جاری رہا اور کے ایس ای 10 انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے تاریخ کی بلند ترین سطح 59 ہزار 86 پوائنٹس پر بند ہوا۔
پی ایس ایکس میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک موقع پر 602 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 59 ہزار 502 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک بھی گیا۔
پی ایس ایکس میں جمعہ کو مجموعی طور پر 28 کروڑ 91 لاکھ 69 ہزار 682 شیئرز اور 14 ارب 62 کروڑ 51 لاکھ 60 ہزار 986 روپے کا کاروبار ہوا۔
پی ایس ایکس میں 164 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ، 202 کی قیمتوں میں کمی اور 19 کمپنیوں کے حصص کے نرخ مستحکم رہے۔
بروکرز کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدے اور حکومتی اقدامات کے باعث سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے پر پاکستان سٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ میں 701 پوائنٹس اضافے کے بعد 100 انڈیکس 58 ہزار 900 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔