آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر نے بیوٹی پارلر میں چھاپے کے دوران خاتون پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز نے متاثر ہ خاتون سے ملاقات کے بعد تفتیشی افسر کو طوری طو ر معطل کر تے ہوئے معاملے کی انکوائری ڈی پی او صدر کو 24 گھنٹے میں مکمل کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔
متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیاہے کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ بیوٹی پارلر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے ، بیوٹر پارلرگئی تو وہاں پر لڑائی جھگڑے کی آوازیں آنے لگیں، پولیس کے پانچ اہلکاروں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا ، میرے خلاف کوئی ایف آئی آر نہ تھی اور نہ ہی مجھ پر کوئی الزام ہے ۔
چھاپہ مارکارروائی کرنے والے اے ایس آئی اسحاق چوہدری کا کہناہے کہ چھاپے کے دوران خاتون کو بیوٹی پارلر سے حراست میں لیا گیا ، خاتون پر کوئی ایف آئی آر نہ ہونے اور شریک جرم نہ ہونے پر رہاکر دیا تھا ،خاتون کو تشد د کا نشانہ نہیں بنایا ، الزام تراشی کی جارہی ہے ۔