لاہور کی ایک نجی یونیورسٹی میں خودکشی کے واقعات کے بعد بند کی گئی کلاسز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہیں اور امتحانات کا آغاز 19 جنوری سے ہوگا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ امتحانات کا انعقاد یونیورسٹی کیمپس میں ہی کیا جائے گا، جبکہ 12 جنوری سے یونیورسٹی کے تمام انتظامی دفاتر بھی کھول دیے جائیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق تمام ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان طلبہ کے سوالات کے جوابات دینے اور انہیں درپیش خدشات دور کرنے کے لیے موجود ہوں گے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ حالیہ واقعات سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں اور انکوائری رپورٹ بھی سامنے آ چکی ہے۔



















